فش پوپس

اجزاء:مچھلی بون لیس 1/2کلو،اُبلے آلو دو عدد،انڈا ایک عدد،بریڈ کرمبز ایک کپ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ،ہری مرچیں دو عدد،ہری پیاز دو عدد،کارن فلور1/2کپ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،چیڈر چیز1/2کپ،آئس کریم سٹکس چھ عدد،نمک1/2چائے کا چمچ

ترکیب:بون لیس مچھلی میں تمام اجزاء شامل کر کے مکس کریں۔اب انہیں آئس کریم سٹکس پر لگا کر انڈے میں ڈپ کریں،پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کر کے فرائی کر لیں۔